المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5885
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ دُحَيْمٍ الْغَمْدَانِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْهَيَّاجِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو أُوَيْسٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ قُبَاءٍ : إِنِّي أَسْمَعُ اللهَ قَدْ أَحْسَنَ الثَّنَاءَ عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ ، فَمَا هَذَا الطُّهُورِ ؟ قَالُوا : وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ مَا نَعْلَمُ شَيْئًا إِلَّا أَنْ جِيرَانَنَا مِنَ الْيَهُودِ رَأَيْنَاهُمْ يَغْسِلُونَ أَدْبَارَهُمْ مِنَ الْغَائِطِ ، فَغَسَلْنَا كَمَا غَسَلُوا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أُوَيْسٍ .
ترجمہ
سیدنا عویم بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہلِ قباء سے فرمایا: ”میں نے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے طہارت کے بارے میں تمہاری بہت اچھی تعریف فرمائی ہے، تو یہ طہارت کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! ہم اور تو کچھ نہیں جانتے، سوائے اس کے کہ ہمارے یہودی پڑوسی قضائے حاجت کے بعد اپنی دبر کو دھوتے تھے، تو ہم نے بھی ویسے ہی دھونا شروع کر دیا جیسے وہ دھوتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عویم بن ساعدہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور ابو اویس اس میں منفرد ہیں۔“