المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5873
وَبِهِ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، ثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : لَمَّا مَاتَ ابْنُ مَسْعُودٍ بَكَى عَلَيْهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالُوا لَهُ : تَبْكِي ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، أَخِي فِي النَّسَبِ وَصَاحِبِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ ، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا أَبُو الْعُمَيْسِ .
ترجمہ
عون بن عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ اپنے والد عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: جب (سیدنا عتبہ) بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان پر روئے۔ لوگوں نے ان سے کہا: ”آپ رو رہے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں، وہ نسب میں میرے بھائی تھے، رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں میرے ساتھی تھے اور مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب تھے، سوائے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عون بن عبداللہ سے ابو العمیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“