المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5870
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ ، قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الصَّائِغِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّمَا مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي مَثَلُ سَفِينَةِ نُوحٍ ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا ، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ ، إِنَّمَا مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ بَابِ حِطَّةٍ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ ، مَنْ دَخَلَ غُفِرَ لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ الصَّائِغِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَمَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ میرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہے، جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا۔ اور تم میں میرے اہلِ بیت کی مثال بنی اسرائیل میں ’باب حطہ‘ کی سی ہے، جو اس میں داخل ہوا اس کی مغفرت کر دی گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سلمہ صائغ سے عبدالرحمن بن ابی حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبدالعزیز بن محمد بن ربیعہ منفرد ہیں۔“