المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5868
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبِي قَالَ : ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : رَأَيْتُهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْبَحُهُمَا وَاضِعًا قَدَمَهُ عَلَى صَفَحَاتِهِمَا ، يُسَمِّي وَيُكَبِّرُ ، كَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ان دونوں مینڈھوں کو ذبح فرما رہے تھے، اپنا قدم مبارک ان کے پہلوؤں پر رکھے ہوئے، بسم اللہ پڑھتے اور اللہ اکبر کہتے تھے، وہ دونوں سینگوں والے چتکبرے (سیاہی مائل سفید) مینڈھے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن صالح سے مصعب بن مقدام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“