المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5865
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ ، وَمَنْ رَاءَى رَاءَى اللهُ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فِرَاسٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے لوگوں کو سنانے کے لیے عمل کیا، اللہ تعالیٰ اس کی ریاکاری لوگوں کو سنا کر اسے رسوا کر دے گا، اور جس نے دکھاوے کے لیے عمل کیا، اللہ تعالیٰ اسے دکھاوے کی سزا دیتے ہوئے لوگوں کے سامنے اس کا پردہ چاک کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فراس سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، معاویہ بن ہشام اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“