❮
❯
حدیث نمبر: 5859
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : نَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ لِأَبِي مَسْعُودٍ : أَنْتَ الْقَائِلُ : لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ عَامٍ وَعَلَيْهَا عَيْنٌ تَطْرُقُ ؟ إِنَّمَا قَالَ : لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ عَامٍ ، وَعَلَيْهَا عَيْنٌ تَطْرُقُ مِمَّنْ هُوَ الْيَوْمَ حَيٌّ ، وَإِنَّمَا فَرَجُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَرَخَاؤُهَا بَعْدَ الْمِائَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ

نعیم بن دجاجہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ ہی یہ کہتے ہیں کہ لوگوں پر سو سال ایسے نہیں گزریں گے کہ روئے زمین پر کوئی جان دار (آنکھ) چلتی پھرتی ہو؟ بات دراصل یوں ہے کہ“ (رسول اللہ ﷺ نے) فرمایا تھا: ”لوگوں پر سو سال ایسے نہیں گزریں گے کہ ان میں آج کے زندہ لوگوں میں سے کوئی (آنکھ) چلتی پھرتی ہو، اور اس امت کی کشادگی اور خوش حالی سو سال کے بعد ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”فضیل بن عیاض سے اس حدیث کو احمد بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5859
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 760، 761، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8615، وأحمد فى «مسنده» برقم: 725، 729، 1202، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 467، 584، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 372، والطبراني فى «الكبير» برقم: 693»