❮
❯
حدیث نمبر: 5850
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا قُدِّسَتْ أُمَّةٌ لَا يُؤْخَذُ فِيهَا لِلضَّعِيفِ حَقُّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا شَرِيكٌ .
ترجمہ

قابوس بن مخارق رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا مخارق رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ امت پاکیزگی اور برکت نہ پائے جس میں کمزور کو اس کا حق اس طرح نہ دلایا جائے کہ اسے کسی قسم کی سختی اور تکلیف نہ پہنچے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک سے صرف شریک نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5850
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 745»