المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5844
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ الرَّقِّيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْحَجُّ عَرَفَاتٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں: مجھے یہی معلوم ہے کہ انہوں نے یہی کہا) کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حج عرفات (میں ٹھہرنے) کا نام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف سے عبدالسلام بن حرب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس سند کے سوا یہ روایت نہیں کی جاتی۔“