المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5834
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ ، قَالَ : ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْكَلْبِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو كُدَيْنَةَ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظِبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ خَيْرِ ذِي يَمَنٍ ، عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ ، فَطَلَعْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَابُوسَ إِلَّا أَبُو كُدَيْنَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْكَلْبِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن کے بہترین لوگوں میں سے ایک شخص آنے والا ہے، اس کے چہرے پر فرشتے کی سی نورانیت (کا اثر) ہوگا۔“ چنانچہ (وہ شخص) میں ہی آ نکلا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قابوس سے ابو کدینہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سوید بن عمرو کلبی منفرد ہیں۔“