المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَرَّ قَسَمَهُمَا وَقَضَى دَيْنَهُمَا وَلَمْ يَسْتَسِبَّ لَهُمَا ، كُتِبَ بَارًّا ، وَإِنْ كَانَ عَاقًّا ، وَمَنْ لَمْ يَبَرَّ قَسَمَهُمَا وَلَمْ يَقْضِ دَيْنَهُمَا وَاسْتَسَبَّ لَهُمَا ، كُتِبَ عَاقًّا ، وَإِنْ كَانَ بَارًّا فِي حَيَاتِهِمَا .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ .
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین کی قسم پوری کی، ان کا قرض ادا کیا اور ان کے لیے گالی گلوچ کا سبب نہ بنا (یعنی کسی کے والدین کو برا بھلا کہہ کر اپنے والدین کو گالی نہ دلوائی) تو وہ نیک سلوک کرنے والا لکھا جاتا ہے، خواہ وہ (پہلے) نافرمان رہا ہو۔ اور جس نے ان کی قسم پوری نہ کی، ان کا قرض ادا نہ کیا اور ان کے لیے گالی گلوچ کا سبب بنا تو وہ نافرمان لکھا جاتا ہے، خواہ وہ ان کی زندگی میں نیک سلوک کرنے والا رہا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں حفص بن غیاث منفرد ہیں۔“