المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَعْقَاعُ بْنُ زَكَرِيَّا الطَّلْحِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : تَذَاكَرْنَا يَوْمَ أُحُدٍ ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي ، فَلَمَّا فَرَغَ وَانْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ الْتَفَتَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ ؟ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَمَا مَعِيَ إِلَّا جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِي ، وَطَلْحَةُ عَنْ يَسَارِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى إِلَّا ابْنُ إِدْرِيسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْقَعْقَاعُ بْنُ زَكَرِيَّا .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے غزوۂ احد کا تذکرہ کیا، اس وقت نبی کریم ﷺ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہو کر پلٹے تو ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں احد کے دن کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے اپنے آپ کو اس حال میں دیکھا کہ میرے ساتھ جبریل علیہ السلام کے سوا کوئی نہ تھا جو میرے دائیں طرف تھے، اور طلحہ میرے بائیں طرف تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عیسیٰ بن طلحہ سے طلحہ بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور طلحہ بن یحییٰ سے ابن ادریس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں قعقاع بن زکریا منفرد ہیں۔“