المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5797
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَوَّاسُ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَدَّ فُرْجَةً فِي صَفٍّ رَفَعَهُ اللهُ بِهَا دَرَجَةً ، وَبَنَى لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَوَّاسُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صف کی کسی خالی جگہ کو پُر کرتا ہے، اللہ اس کے سبب اس کا ایک درجہ بلند فرماتا ہے اور اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مقبری سے ابن ابی ذئب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی ذئب سے مسلم بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں احمد بن محمد قواس منفرد ہیں۔“