المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5784
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ، وَغَدَا بِغُسْلٍ إِلَى الْمُصَلَّى ، وَخَتَمَهُ بِصَدَقَةٍ رَجَعَ مَغْفُورًا لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ حَمَّادٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر (عید کے دن) غسل کر کے صبح سویرے عیدگاہ کی طرف گیا اور اس (رمضان) کا اختتام صدقہ (فطر) پر کیا، وہ اس حال میں لوٹا کہ اس کی مغفرت کر دی گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے ایوب بن خوط کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نصر بن حماد اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“