المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5740
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا صَالِحُ بْنُ زِيَادٍ السُّوسِيُّ ، قَالَ : ثَنَا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَصُومُوا قَبْلَ رَمَضَانَ ، وَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، فَإِنْ حَالَتْ دُونَهُ غَيَامَةٌ فَأَكْمِلُوا ثَلَاثِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا أَبُو الْأَحْوَصِ ، وَلَا عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ إِلَّا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ زِيَادٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان سے پہلے روزے نہ رکھو، چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو (یعنی عید مناؤ)، پھر اگر اس کے درمیان بادل حائل ہو جائے تو تیس دن پورے کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے صرف ابو الاحوص نے روایت کیا ہے، اور ابو الاحوص سے صرف خلف بن تمیم نے، اس میں صالح بن زیاد منفرد ہیں۔“