المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5725
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ حَكِيمٍ الْأَزْدِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ كُلُّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ ، سَهْلٍ قَرِيبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا وَهْبُ بْنُ حَكِيمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ جُمْهُورُ بْنُ مَنْصُورٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ شخص جو نرم خو، ملنسار، آسان (سہولت پسند) اور لوگوں کے قریب رہنے والا ہو، اس پر آگ حرام کر دی گئی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے وہب بن حکیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں جمہور بن منصور منفرد ہیں۔“