المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5722
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، قَالَ : نَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا انْتَعَلَ عَبْدٌ قَطُّ وَلَا تَخَفَّفَ ، وَلَا لَبِسَ ثَوْبًا لِيَغْدُوَ فِي طَلَبِ عِلْمٍ ، إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ ذُنُوبَهُ حَيْثُ يَخْطُو عَتَبَةَ بَابِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ بھی طلبِ علم کے لیے صبح سویرے نکلنے کی خاطر جوتا پہنتا ہے، موزے پہنتا ہے اور کپڑا زیب تن کرتا ہے، تو جب وہ اپنے دروازے کی چوکھٹ پار کرتا ہے اسی وقت اللہ اس کے گناہ بخش دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں اسماعیل بن یحییٰ تیمی منفرد ہیں۔“