المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5706
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ السَّمَرْقَنْدِيُّ ، قَالَ : ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ وَهُوَ يَدْعُو ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ ، فَسَقَطَ زِمَامُ النَّاقَةِ ، فَتَنَاوَلَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ : هَذَا الِابْتِهَالُ وَالتَّضَرُّعُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ عرفات میں دعا فرما رہے تھے، آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے کہ اونٹنی کی مہار گر گئی، تو آپ ﷺ نے اسے اٹھا لیا اور پھر (دعا میں) ہاتھ بلند کر لیے۔ تو نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”یہی عاجزی اور گڑگڑانے کے ساتھ دعا کرنا ہے۔“