المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5666
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فِرَاسٍ أَبُو هُرَيْرَةَ الصَّيْرَفِيُّ ، قَالَ : ثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ - يَعْنِي عِمْرَانَ الْقَطَّانَ - عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَثَلُ ابْنِ آدَمَ ، وَإِلَى جَنْبِهِ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ مَنِيَّةً ، إِنْ أَخْطَأَتْهُ الْمَنَايَا وَقَعَ فِي الْهَرَمِ حَتَّى يَمُوتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قُتَيْبَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ابن آدم کی مثال ایسی ہے کہ اس کے پہلو میں ننانوے موتیں (آفتیں) ہیں، اگر وہ سب اس سے چوک جائیں تو وہ بڑھاپے میں جا پڑتا ہے یہاں تک کہ مر جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے عمران قطان اور حجاج بن حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ عمران سے روایت کرنے میں ابو قتیبہ منفرد ہیں، اور حجاج سے روایت کرنے میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں، اور یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“