المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5651
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : ثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الْقَارِئُ ، قَالَ : نَا مُفَضَّلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : حَوْضِي مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ يُونُسَ إِلَّا مُوسَى الْقَارِئُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرا حوض اتنا وسیع ہے کہ ایلہ سے مکہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مفضل بن یونس سے موسیٰ قاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں قاسم بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“