المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5640
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : قَامَ فِينَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا ، أَخْبَرَنَا بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، حَفِظَ ذَلِكَ مَنْ حَفِظَهُ ، وَنَسِيَ ذَلِكَ مَنْ نَسِيَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، وَخَالِدٌ الْوَاسِطِيُّ ، وَأَهْلُ الْحِجَازِ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ يُسَمُّونَهُ : عَبَّادَ بْنَ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایک موقع پر ہمارے درمیان (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے اور قیامت تک جو کچھ ہونے والا تھا سب ہمیں بتا دیا، جس نے اسے یاد رکھا اس نے یاد رکھا اور جو بھول گیا وہ بھول گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن اسحاق رحمہ اللہ سے بشر بن مفضل اور خالد واسطی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اہلِ حجاز اور ابراہیم بن طہمان انہیں ’عباد بن اسحاق‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔“