المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، يُحَدِّثُ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ ، لَهُ لِسَانٌ ، وَشَفَتَانِ ، يَشْهَدَانِ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِالْحَقِّ ، وَهُوَ يَمِينُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الَّتِي يُصَافِحُ بِهَا خَلْقَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حجرِ اسود قیامت کے دن جبلِ ابوقبیس سے بھی بڑا ہو کر آئے گا، اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے، وہ دونوں اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے حق کے ساتھ اس کا استلام کیا ہو، اور یہ اللہ عزوجل کا (بمنزلہ) دایاں ہاتھ ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مخلوق سے مصافحہ فرماتا ہے۔“
عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے، یہ حدیث صرف عبداللہ بن مؤمل رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔