❮
❯
حدیث نمبر: 5625
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَإِنَّ بُيُوتَهُ لَعَلَى يَسَارِهِ فَإِذَا صَلَّى الصَّلَاةَ أَخَذَ إِلَى بُيُوتِهِ عَنْ يَسَارِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ إِلَّا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ ، وَلَا عَنْ يَعْلَى إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : أَبُو كُرَيْبٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ کے گھر آپ ﷺ کی بائیں جانب تھے، چنانچہ جب آپ ﷺ نماز پڑھ لیتے تو بائیں جانب اپنے گھروں کی طرف مڑ جاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو بکر بن وائل سے صرف یعلیٰ بن حارث نے روایت کیا ہے، اور یعلیٰ سے صرف ان کے بیٹے نے، ان دونوں میں ابو کریب منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5625
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 9975»