المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ قَالَ : نَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع غرر (دھوکے اور غیر یقینی والی خرید و فروخت) سے منع فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطاء سے یہ حدیث صرف ابن ابی لیلی نے روایت کی ہے اور ابن ابی لیلی سے صرف مطلب بن زیاد نے، اس میں ضرار بن صرد منفرد ہیں۔“