المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5614
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعُقَيْلِيُّ قَالَ : ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْشَانَا وَيُخَالِطُنَا ، وَكَانَ عِنْدَنَا صَبِيٌّ ، يُقَالُ لَهُ : أَبُو عُمَيْرٍ ، فَقَالَ : يَا أَبَا عُمَيْرٍ ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے ہاں تشریف لاتے اور ہمارے ساتھ گھل مل کر رہتے تھے۔ ہمارے ہاں ایک چھوٹا بچہ تھا جسے ابو عمیر کہا جاتا تھا، تو آپ ﷺ نے (اس سے) فرمایا: ”اے ابو عمیر! نغیر (چڑیا) کا کیا ہوا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے محمد بن مروان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عمرو بن جبلہ منفرد ہیں۔“