المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5602
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْهَيَّاجِيُّ قَالَ : نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ لَمْ يَقُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ حَتَّى تُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ I " ، وَقَالَ : مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ ، ثُمَّ جَلَسَ فِي مَجْلِسِهِ حَتَّى تُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ ، كَانَتْ بِمَنْزِلَةِ عُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ مُتَقَبَّلَتَيْنِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ I " ..
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جگہ سے نہ اٹھتے یہاں تک کہ نماز (اشراق) کا وقت ہو جاتا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی، پھر اپنی جگہ بیٹھا رہا یہاں تک کہ نماز کا وقت ہو گیا (اور اس نے نماز پڑھی)، تو یہ اس کے لیے مقبول عمرہ اور مقبول حج کے برابر ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول سے فضل بن موفق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“