المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَصَابَ رَجُلًا حَاجَةٌ فَخَرَجَ إِلَى الْبَرِّيَّةِ ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ : اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مَا نَعْتَجِنُ وَمَا نَخْتَبِزُ ، فَجَاءَ الرَّجُلُ وَالْجَفْنَةُ مَلْأَى عَجِينًا ، وَفِي التَّنُّورِ جُنُوبُ الشِّوَاءِ ، وَالرَّحَا تَطْحَنُ ، فَقَالَ : مِنْ أَيْنَ هَذَا ؟ قَالَتْ : مِنْ رِزْقِ اللهِ ، فَكَنَسَ مَا حَوْلَ الرَّحَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ تَرَكَهَا لَدَارَتْ - أَوْ قَالَ : طَحَنَتْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَلَا عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی پر تنگ دستی آ پڑی تو وہ جنگل کی طرف نکل گیا۔ اس کی بیوی نے دعا کی: «اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مَا نَعْتَجِنُ وَمَا نَخْتَبِزُ» ”اے اللہ! ہمیں وہ چیز عطا فرما جسے ہم گوندھیں اور پکائیں۔“ پھر وہ آدمی لوٹا تو کیا دیکھتا ہے کہ پرات آٹے کے گندھے ہوئے خمیر سے بھری ہے، تنور میں بھنے ہوئے گوشت کے پہلو (ٹکڑے) ہیں اور چکی خود بخود چل رہی ہے۔ اس نے پوچھا: ”یہ سب کہاں سے آیا؟“ بیوی نے کہا: ”اللہ کے رزق سے۔“ تو اس نے چکی کے آس پاس سے صفائی کر دی (یعنی آٹا سمیٹ لیا)۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ اسے یونہی چھوڑ دیتا تو چکی قیامت تک چلتی رہتی“ یا فرمایا: ”آٹا پیستی رہتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے ہشام بن حسان رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام بن حسان رحمہ اللہ سے ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور احمد بن یونس رحمہ اللہ اس روایت میں منفرد ہیں۔“