المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5577
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ : أَشْمَطُ زَانٍ ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللهُ لَهُ بِضَاعَةً ، فَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ ، وَلَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام فرمائے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، متکبر محتاج، اور وہ شخص جسے اللہ نے مالِ تجارت عطا کیا ہو مگر وہ قسم کھائے بغیر نہ بیچتا ہو اور نہ خریدتا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں حفص رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں سعید بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں، نیز سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“