المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ : ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِيَأْكُلْ أَحَدُكُمْ بِيَمِينِهِ ، وَيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ ، وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، وَالنَّاسُ : عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے نافع رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں شریک رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ یحییٰ بن سعید قطان رحمہ اللہ اور دیگر لوگوں نے اسے عبیداللہ بن عمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو بکر بن عبیداللہ بن عمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔“