المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5570
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا أَبُو زَائِدَةَ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ [ أَبِي ] زَائِدَةَ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ يَرْمِي أَحَدُنَا سَهْمَهُ فَيَرَى مَوْقِعَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو زَائِدَةَ .
ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے، پھر ہم میں سے کوئی اپنا تیر پھینکتا تو (روشنی باقی ہونے کی وجہ سے) اسے اس کے گرنے کی جگہ نظر آ جاتی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے عمر بن حبیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو زائدہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“