المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5567
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا نُعَيْمُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي الْمُتَّئِدِ ، أَبُو الْمُتَّئِدِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَكْرَمِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ؟ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ ، وَأَنْ تُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ ، وَأَنْ تَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَكَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي الْمُتَّئِدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ نُعَيْمُ بْنُ يَعْقُوبَ I " .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دنیا و آخرت کے سب سے اعلیٰ اخلاق نہ بتاؤں؟ یہ کہ جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے جوڑو، جو تمہیں محروم رکھے تم اسے عطا کرو، اور جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے یعقوب بن ابی المتئد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے بیٹے نعیم بن یعقوب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“