المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَعَرَّسَ أَصْحَابُهُ ، فَلَمْ يُوقِظْهُمْ إِلَّا الشَّمْسُ ، I " فَقَامَ وَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَصَلَّى I " .
وَقَالَ مَسْرُوقٌ : I " مَا أُحِبُّ أَنَّ لِيَ الدُّنْيَا ، وَمَا فِيهَا بِصَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَسْرُوقٍ إِلَّا تَمِيمُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ تَمِيمٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ .
لَمْ يَرْوِ مَسْرُوقٌ حَدِيثًا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ غَيْرَ هَذَا I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے، آپ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے رات کے آخر میں پڑاؤ ڈالا (اور سو گئے) تو انہیں سورج (کی دھوپ) ہی نے جگایا۔ پھر آپ ﷺ اٹھے اور مؤذن کو حکم دیا تو اس نے اذان کہی اور اقامت کہی اور آپ ﷺ نے نماز پڑھائی۔
اور امام مسروق رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے یہ پسند نہیں کہ مجھے ساری دنیا اور جو کچھ اس میں ہے مل جائے (اور اس کے بدلے) میں رسول اللہ ﷺ کی سورج نکلنے کے بعد والی اس نماز (کی فضیلت چھوڑ دوں)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسروق سے تمیم بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور تمیم سے یزید بن ابی زیاد کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں عبیدہ بن حمید منفرد ہیں۔ مسروق نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے سوا کوئی حدیث روایت نہیں کی۔“