❮
❯
حدیث نمبر: 5545
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ طَارِقٍ الْوَابِشِيُّ قَالَ : نَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ قَالَ : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَتْهُ عَجُوزٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ادْعُ اللهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ : إِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَدْخُلُهَا عَجُوزٌ ، فَذَهَبَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَقَدْ لَقِيَتْ مِنْ كَلِمَتِكَ مَشَقَّةً وَشِدَّةً ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " إِنَّ ذَلِكَ كَذَلِكَ ، إِنَّ اللهَ إِذَا أَدْخَلَهُنَّ الْجَنَّةَ حَوَّلَهُنَّ أَبْكَارًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے پاس انصار کی ایک بوڑھی عورت آئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل فرما دے۔“ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں کوئی بوڑھی عورت داخل نہیں ہوگی۔“ پھر نبی اکرم ﷺ تشریف لے گئے اور نماز ادا کی، اس کے بعد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آئے تو انہوں نے عرض کیا: ”آپ ﷺ کی اس بات سے اسے بڑی تکلیف اور سخت صدمہ پہنچا ہے۔“ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بات تو یہی ہے، لیکن جب اللہ تعالیٰ ان عورتوں کو جنت میں داخل فرمائے گا تو انہیں کنواریاں بنا دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5545
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف مسعدة بن اليسع
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه مسعدة بن اليسع وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 419»»