المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5533
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا الْهَيْثَمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَقِيهُ قَالَ : نَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ الْأَعْرَجِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ قَالَ : كُنَّا مَعَ أَبِي الدَّرْدَاءِ مُنْصَرِفِينَ مِنَ الصَّائِفَةَ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، اجْتَمِعُوا ؛ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللهِ حَرَّمَ اللهُ سَائِرَ جَسَدِهِ عَلَى النَّارِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
عمرو بن قیس کندی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے ساتھ گرمیوں کی جنگی مہم (صائفہ) سے واپس آ رہے تھے تو انہوں نے کہا: ’لوگو! جمع ہو جاؤ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”جس کے دونوں قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوئے، اللہ تعالیٰ اس کے باقی سارے جسم کو آگ پر حرام کر دیتا ہے۔“‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں صدقہ بن موسیٰ منفرد ہیں۔“