❮
❯
حدیث نمبر: 5514
5510 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ قَالَ : ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ طُفَيْلٍ أَبُو سِيدَانَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ بَسَطَ شَمْلَةً ، فَجَلَسَ عَلَيْهَا هُوَ وَفَاطِمَةُ وَعَلِيٌّ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ ، ثُمَّ أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَجَامِعِهِ ، فَعَقَدَ عَلَيْهِمْ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ ارْضَ عَنْهُمْ كَمَا أَنَا عَنْهُمْ رَاضٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ طُفَيْلٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مِنْجَابٌ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ ﷺ نے ایک چادر بچھا رکھی تھی، چنانچہ اس پر آپ ﷺ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے، پھر نبی کریم ﷺ نے چادر کے کناروں کو اکٹھا کر کے ان سب پر گرہ لگا دی، پھر دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ ارْضَ عَنْهُمْ كَمَا أَنَا عَنْهُمْ رَاضٍ» ”اے اللہ! تو ان سے راضی ہو جا جیسے میں ان سے راضی ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید بن طفیل سے یحییٰ بن عبدالملک بن ابی غنیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور منجاب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5514
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير عبيد بن طفيل وهو ثقة كنيته أبو سيدان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 169»»