المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5503
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ هِلَالٍ ، مَوْلَى رِبْعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي : أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عَمَّارٍ ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ .
لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ : عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ : عَنْ هِلَالٍ مَوْلَى رِبْعِيٍّ ، إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو شخصوں یعنی ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) کی پیروی کرنا، عمار (رضی اللہ عنہ) کی راہ نمائی سے ہدایت حاصل کرنا اور ابن ام عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث میں ”سفیان ثوری سے، انہوں نے عبدالملک بن عمیر سے، انہوں نے ربعی کے آزاد کردہ غلام ہلال سے“ کے الفاظ ابراہیم بن سعد کے سوا کسی نے بیان نہیں کیے۔“