❮
❯
حدیث نمبر: 5494
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَ : ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ قَالَ : ثَنَا مُحْتَسِبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَتَى أَلْقَى إِخْوَانِي ؟ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَسْنَا إِخْوَانَكَ ؟ قَالَ : أَنْتُمْ أَصْحَابِي ، وَإِخْوَانِي الَّذِينَ آمَنُوا بِي ، وَلَمْ يَرَوْنِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا مُحْتَسِبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اپنے بھائیوں سے کب ملوں گا؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میرے صحابی ہو، اور میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت بنانی سے محتسب بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو عبیدہ حداد منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5494
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12774، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3390»