المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5487
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَهْلَ سَمَاءِ الدُّنْيَا لَيَرَوْنَ أَهْلَ عِلِّيِّينَ كَمَا يَرَى أَهْلُ الدُّنْيَا الْكَوْكَبَ الطَّالِعَ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ مِنْهُمْ وَأَنْعَمَا ، قُلْتُ لِعَطِيَّةَ : مَا أَنْعَمَا ؟ قَالَ : أَخْصَبَا .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ آسمانِ دنیا والے اہلِ علیین کو اس طرح دیکھتے ہیں جیسے دنیا والے آسمان کے کنارے پر طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہیں، اور ابوبکر و عمر (رضی اللہ عنہما) انہی میں سے ہیں، اور وہ دونوں اس سے بھی بڑھ کر (اعلیٰ مقام کے) حق دار ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں:) میں نے عطیہ رحمہ اللہ سے پوچھا: ”«أَنْعَمَا» کا کیا مطلب ہے؟“ انہوں نے کہا: ”یعنی وہ دونوں خوب نعمتوں اور شادابی میں ہیں۔“