المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5484
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا عُبَادَةُ بْنُ زِيَادٍ الْأَسَدِيُّ قَالَ : نَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكُنَّا نُسَمَّى السَّمَاسِرَةَ ، فَقَالَ لَنَا : يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ ، إِنَّ بَيْعَكُمْ هَذَا يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ وَالشَّيْطَانُ ، فَشُوبُوهُ بِصَدَقَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَادَةُ بْنُ زِيَادٍ .
ترجمہ
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اور ان دنوں ہمیں ”سماسرہ“ (دلال) کہا جاتا تھا، تو آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت! بلاشبہ تمہاری اس خرید و فروخت میں قسم اور شیطان حاضر ہو جاتے ہیں، لہٰذا اس میں صدقہ ملا لیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم سے ابو مریم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کو روایت کرنے میں عبادہ بن زیاد منفرد ہیں۔“