المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 548
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ .
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَفْلَحَ بْنَ أَبِي الْقُعَيْسِ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا ، فَقَالَتْ : حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ : لِيَلِجْ عَلَيْكِ ، فَإِنَّهُ عَمُّكِ . وَقَالَ : I " يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا افلح بن ابی القعیس رضی اللہ عنہ نے ان کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، تو انہوں نے فرمایا: ”(میں اجازت نہیں دوں گی) جب تک رسول اللہ ﷺ سے دریافت نہ کر لوں۔“ پھر انہوں نے آپ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہارے پاس آ سکتا ہے، کیونکہ وہ تمہارا چچا ہے۔“
اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”رضاعت سے بھی وہی رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں۔“