المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5475
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ : ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الرَّابِعُ أَرْذَلُ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”سب لوگوں میں بہترین میرا زمانہ ہے، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر چوتھا زمانہ (ان سے) بدتر ہے، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود اودی سے یونس بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عقبہ بن مکرم منفرد ہیں۔“