المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَنْزِلُ الدَّجَّالُ الْمَدِينَةَ ، وَلَكِنَّهُ يَنْزِلُ الْخَنْدَقَ ، وَعَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْهَا مَلَائِكَةٌ يَحْرُسُونَهَا ، فَأَوَّلُ مَنْ يَتْبَعُهُ النِّسَاءُ وَالْإِمَاءُ ، فَيَذْهَبُ فَيَتْبَعُهُ النَّاسُ فَيَرُدُّونَهُ ، فَيَرْجِعُ غَضْبَانَ حَتَّى يَنْزِلَ الْخَنْدَقَ ، فَيَنْزِلُ عِنْدَ ذَلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهَا : عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دجال مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا، بلکہ وہ (مدینہ کے باہر) خندق کے مقام پر پڑاؤ کرے گا، اور مدینہ کے ہر درے پر فرشتے اس کی نگہبانی کر رہے ہوں گے۔ سب سے پہلے عورتیں اور لونڈیاں اس کے پیچھے جائیں گی، پھر وہ (مدینہ کی طرف) بڑھے گا تو لوگ اس کے پیچھے جا کر اسے واپس لوٹا دیں گے، چنانچہ وہ غصے میں بھرا ہوا لوٹے گا یہاں تک کہ خندق پر آ اترے گا، اور اسی وقت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام بن عروہ سے ان احادیث کو یونس بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عقبہ بن مکرم منفرد ہیں۔“