المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أَوْصَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا أَنَسُ ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمُرِكَ ، وَسَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ ، وَإِذَا دَخَلْتَ بَيْتَكَ فَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ يَكْثُرْ خَيْرُ بَيْتِكَ ، وَصَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى ، فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ ، وَارْحَمِ الصَّغِيرَ ، وَوَقِّرِ الْكَبِيرَ تَكُنْ مِنْ رُفَقَائِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْجَعْدِ إِلَّا مُسَدَّدٌ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے وصیت فرمائی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! وضو اچھی طرح (مکمل کر کے) کیا کرو، تمہاری عمر میں اضافہ کیا جائے گا۔ میری امت میں سے جس سے بھی ملو اسے سلام کرو، تمہاری نیکیاں بڑھیں گی۔ جب اپنے گھر میں داخل ہو تو گھر والوں کو سلام کرو، تمہارے گھر کی خیر و برکت میں اضافہ ہوگا۔ نمازِ چاشت پڑھا کرو، کیونکہ یہ اللہ کی طرف بہت رجوع کرنے والوں کی نماز ہے۔ چھوٹوں پر رحم کرو اور بڑوں کی عزت کرو، قیامت کے دن تم میرے رفقاء میں سے ہوگے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار سے علی بن جعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن جعد سے مسدد اور محمد بن عبداللہ رقاشی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“