المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5437
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ : نَا أَبُو شَيْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ أَبُو سُفْيَانَ وَأَصْحَابُهُ ، قَالَ لِأَصْحَابِهِ : إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنَّ سَيْفِيَ ذَا الْفَقَارِ انْكَسَرَ ، وَهِيَ مُصِيبَةٌ ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا تُذْبَحُ ، وَهِيَ مُصِيبَةٌ ، وَرَأَيْتُ عَلَيَّ دِرْعِي وَهِيَ مَدِينَتُكُمْ لَا يَصِلُونَ إِلَيْهَا ، إِنْ شَاءَ اللهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ احد کے دن جب ابوسفیان اور اس کے ساتھی نبی ﷺ کے مقابل آ اترے تو آپ ﷺ نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری تلوار ذوالفقار ٹوٹ گئی ہے، اور یہ ایک مصیبت ہے؛ اور میں نے گایوں کو ذبح ہوتے دیکھا ہے، اور یہ بھی ایک مصیبت ہے؛ اور میں نے دیکھا کہ میں نے زرہ پہن رکھی ہے، اور اس سے مراد تمہارا شہر ہے کہ وہ لوگ اس تک نہیں پہنچ سکیں گے، ان شاء اللہ۔“