المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5432
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ قَالَ : [ نَا ] أَبِي ، عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ أُمَّتِي مِنْ أَحَدٍ يَكُونُ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ يَعُولُهُنَّ حَتَّى يَبِنَّ إِلَّا كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا ، وَجَمَعَ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادِ بْنِ خَيْثَمَةَ إِلَّا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کی کفالت کرے یہاں تک کہ وہ جدا ہو جائیں (یعنی بیاہی جائیں یا خود مختار ہو جائیں)، تو وہ جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہوگا۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد بن خیثمہ سے شجاع بن الولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“