المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5425
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَالِكِ بْنِ دَاوُدَ الشَّعِيرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ قَالَ : ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، حُجَّ عَنْ أَبِيكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”میرے والد بہت بوڑھے ہیں اور حج کی استطاعت نہیں رکھتے، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن سماک بن حرب سے عبدالملک بن عبدربہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“