المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5402
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ قَالَ : ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، ثُمَّ دَخَلَ إِلَى بَيْتِهِ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ : وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَضْلُ بْنُ أَبِي حَسَّانَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا تو آپ ﷺ پیشاب کر رہے تھے، میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے مجھے جواب نہیں دیا، پھر آپ ﷺ اپنے گھر میں تشریف لے گئے اور وضو کیا، پھر باہر تشریف لائے تو فرمایا: ”وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں فضل بن ابی حسان منفرد ہیں۔“