المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5391
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الدَّبَّاغُ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ أَبِي عِصَامٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَيْكُمْ بِالْبَيَاضِ فَلْيَلْبَسْهُ أَحْيَاؤُكُمْ ، وَكَفِّنُوا فِيهِ مَوْتَاكُمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( الحسن) ، كما جاء في كتب الرجال.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفید لباس کو لازم پکڑو، چنانچہ تمہارے زندہ لوگ اسے پہنیں اور اپنے مُردوں کو بھی اسی میں کفن دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں حسین بن حکم منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست ”حسن“ ہے، جیسا کہ کتبِ رجال میں آیا ہے۔