المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5374
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ وَرْدٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبْصَرَ نَاسًا يُصَلُّونَ الضُّحَى ، فَقَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضَى وَعَامَّةُ أَصْحَابِهِ ، وَمَا يُصَلُّونَ هَذِهِ الصَّلَاةَ .
أَبُو عَمْرٍو هَذَا - عِنْدِي - أَبُو عَمْرِو بْنُ الْعَلَاءِ الَّذِي رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَرْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ .
ترجمہ
عبدالرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ نے کچھ لوگوں کو چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا تو کہا: ”مجھے میرے والد سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے اکثر صحابہ رضی اللہ عنہم اس دنیا سے تشریف لے گئے اور وہ یہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میرے نزدیک یہ ابو عمرو، ابو عمرو بن العلاء ہیں جنہوں نے یہ حدیث روایت کی ہے، ان سے یہ حدیث صرف عدی بن فضل نے روایت کی ہے، اور اس میں ورد بن عبداللہ منفرد ہیں۔“