المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 537
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنَزِيُّ ، قَالَ : نَا نُوحُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ تَرَكَ الصَّفَّ الْأَوَّلَ مَخَافَةَ أَنْ يُؤْذِيَ أَحَدًا ، أَضْعَفَ اللهُ لَهُ أَجْرَ الصَّفِّ الْأَوَّلِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی کو تکلیف پہنچانے کے ڈر سے پہلی صف کو چھوڑا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے پہلی صف کے اجر کو دوگنا کر دے گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ولید بن فضل رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔