المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ أَبِي مَعْمَرٍ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ، فَقَالَتِ : ائْتِ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَإِنَّهُ كَانَ يُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ ؟ فَقَالَ : كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ نَكُنْ نَنْزِعُ خِفَافَنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، وَهُوَ شَيْخٌ كُوفِيٌّ ، نَزَلَ مِصْرَ .
شریح بن ہانئ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔“ چنانچہ میں ان کے پاس آیا اور ان سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کرتے تھے تو تین دن اور تین راتیں اپنے موزے نہیں اتارتے تھے، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول سے صرف عبداللہ بن محمد بن مغیرہ نے روایت کیا ہے، وہ کوفی شیخ ہیں جو مصر میں آ کر ٹھہر گئے تھے۔“